برطانیہ میں تیار کورونا ویکسین کے استعمال کے نتیجے میں خون کی پھٹکیاں بننے کے واقعات 30 لاکھ افراد میں سے 20 میں سامنے آئے۔ ڈنمارک، ناروے، آئس لینڈ اور اٹلی نے عارضی طور پر استعمال معطل کردیا ہے۔
بروسیلز: برطانیہ میں تیار کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کے استعمال کے نتیجے میں خون کی پھٹکیاں بننے کے واقعات کے بعد ڈنمارک، ناروے، آئس لینڈ اور اٹلی نے اس ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک دیا ہے۔
خون کی پھٹکیاں بننے کے واقعات 30 لاکھ افراد میں سے 20 میں سامنے آئے۔
یوروپی یونین کا کہنا ہے کہ ویکسین اور خون کی پھٹکیاں بننے کے درمیان بہرحال کسی تعلق کی علامات نہیں ملیں۔