وزیراعظم مودی نے سوامی چدبھوانند کی بھگوت گیتا کے کنڈل ایڈیشن کا اجرا کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گیتا ہمیں سوچنے کے لایق بناتی ہے، سوال کرنے کے لئے تحریک دیتی ہے، بحث کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور ہمارے ذہن کو کھلا رکھتی ہے۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے سوامی چدبھوانند کی بھگوت گیتا کے کنڈل ایڈیشن کا آج ورچوول طریقے سے اجرا کیا وزیراعظم نے سوامی چدبھوانند کی بھگوت گیتا کو ای بُک کے فارمیٹ میں لانے کی ستائش کی اور کہا کہ اس سے نوجوان اور زیادہ تعداد میں گیتا کے نیک خیالات سے وابستہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ یہ روایت اور تکنیک کا آپس میں ملن ہے۔ اس سے گیتا اور تمل ایڈشن کے درمیان رابطہ بھی گہرا ہوگا۔

سوامی چدبھوانند کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سوامی چدبھوانند کا ذہن، جسم، دل اور روح ہندوستان کی تعمیر نو کے تئیں وقف تھی۔ انہوں نے سوامی چدبھوانند پر سوامی وویکا نند کے مدراس لیکچر کا اثر پڑا، جس میں انہوں نے قوم کو ترجیح دینے اور لوگوں کی خدمت کرنے کی ترغیب دی تھی۔

وہ ایک جانب سوامی چدبھوانند سوامی وویکانند سے متاثر تھے، دوسری جانب اپنے اچھے کاموں سے دنیاکوت حریک دیتے رہے۔ انہوں نے سماج کی خدمت، صحت اور تعلیم کے شعبے میں کئے گئے کاموں کے لئے سوامی چدبھوانند کے اچھے کاموں کوآگے بڑھانے کے لئے مسٹر رام کشن مشن کی تعریف کی۔

مسٹر مودی نے کہا کہ گیتا کی خوبصورتی اس کی گہرائی، تنوع اور لچکدار پن میں ہے۔ آچاریہ ونوبا بھاوے نے بھگوت گیتا کا ذکر ماں کے طور پر کیا ہے، جو بچے کی غلطی پر اسے اپنی گود میں لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی، لوک مانیہ تلک، شاعر سبرا منیم بھارتی جیسے عظیم لیڈر گیتا سے متاثر ہوئے۔ گیتا ہمیں سوچنے کے لایق بناتی ہے، سوال کرنے کے لئے تحریک دیتی ہے، بحث کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور ہمارے ذہن کو کھلا رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو بھی شخص گیتا سے متاثر ہے، وہ رویہ سے رحم دل اور جمہوری مزاج کا ہوگا۔