دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

بی جے پی اور ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن سے کی ملاقات

8 مارچ کو بی جے پی بنگال کے صدر نے فیس بک پر کہا کہ ممتا بنرجی کو زخمی حالت میں دیکھیں گے۔ 9 مارچ کو الیکشن کمیشن نے ڈی جی پی کو تبدیل کردیا اور 10مارچ کو بی جے پی کے ایک لیڈر نے کہا کہ آپ سمجھ جائیں گے شام پانج بجے ہوگا اور اس کے بعد ممتا بنرجی کے ساتھ نندی گرام میں یہ حادثہ ہوگیا۔

کلکتہ: ترنمول کانگریس کی تین رکنی وفد جس میں پارٹی کے قومی ترجمان ڈیریک اوبرائن، پارتھو چٹرجی اور چندریمابھٹا چاریہ شریک تھے نے آج الیکشن کمیشن سے ملاقات کرکے کہا کہ ممتا بنرجی کے ساتھ حادثہ کوئی اتفاقی نہیں ہے بلکہ ایک سازش کے تحت انجام دیا گیا ہے۔

اوبرائن نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی لا اینڈ آرڈر الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں چلا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کے ساتھ اتنا بڑا حادثہ ہونے کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے اخلاقیات کے تقاضے کو پامال کرتے ہوئے طنزیہ بیان دئیے ہیں کہ ممتا بنرجی جان بوجھ کر کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 مارچ کو بی جے پی بنگال کے صدر نے فیس بک پر کہا کہ ممتا بنرجی کو زخمی حالت میں دیکھیں گے۔ 9 مارچ کو الیکشن کمیشن نے ڈی جی پی کو تبدیل کردیا اور 10مارچ کو بی جے پی کے ایک لیڈر نے کہا کہ آپ سمجھ جائیں گے شام پانج بجے ہوگا اور اس کے بعد ممتا بنرجی کے ساتھ نندی گرام میں یہ حادثہ ہوگیا۔ ہم اس طرز عمل کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس کی حقیقت سامنے آئے اور ہم میڈیا کی مدد چاہتے ہیں۔

ممتا بنرجی کے ساتھ ہوئے حادثہ کی ویڈیو جانچ کا مطالبہ

دوسری جانب آج الیکشن کمیشن سے بی جے پی کے وفد نے بھی ملاقات کی اور کہا کہ ممتا بنرجی کے ساتھ ہوئے حادثہ کی ویڈیو جانچ کی جائے۔ سبیاچی دتہ نے کہا کہ ممتا بنرجی کے ساتھ ہوئے حادثہ کی تمام فوٹیج کی جانچ ضروری ہے اگر ایسا نہیں ہوسکا تو الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہوگی۔

اتفاقی طور پر، بی جے پی قائدین بھی جمعرات کے روز کمیشن میں گئے تھے۔ سبیاچی دتہ، ششیر بجوریا کمیشن میں گئے اور واقعے کی فوٹیج لانے کا مطالبہ کیا۔ سبیاچی نے میڈیا کو بتایا کہ اس واقعے کی تمام فوٹیج جاری کرنا ضروری تھا۔ بصورت دیگر، اس کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ہی رہے گی۔