قانون ساز پارٹی کے ممبروں کا اجلاس میں سبکدوش ہونے والے وزیر اعلی تروندر سنگھ راوت نے مسٹر تیرتھ سنگھ راوت کے نام کی تجویز پیش کی، جسے مرکز کے نگراں رمن سنگھ اور پارٹی کے ریاستی انچارج دشینت گوتم کی موجودگی میں متفقہ طور پر قبول کرلیا گیا۔
دہرادون: بی جے پی قانون ساز پارٹی کی ایک میٹنگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور پوڑی گڑھوال لوک سبھا حلقہ کے رکن پارلیمنٹ تیرتھ سنگھ راوت کو اتراکھنڈ کے دسویں وزیر اعلی کے طور پر منتخب کیا گیا۔
قانون ساز پارٹی کے ممبروں کا اجلاس بدھ کی صبح دس بجے دہرادون میں پارٹی کے ریاستی دفتر میں شروع ہوا۔ سبکدوش ہونے والے وزیر اعلی تروندر سنگھ راوت نے مسٹر تیرتھ سنگھ راوت کے نام کی تجویز پیش کی، جسے مرکز کے نگراں رمن سنگھ اور پارٹی کے ریاستی انچارج دشینت گوتم کی موجودگی میں متفقہ طور پر قبول کرلیا گیا۔ بعد میں، نامہ نگاروں کو اس کے بارے میں بتایا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ پارٹی کے جھگڑے کے بعد پارٹی کے اعلی رہنماؤں کے کہنے پر سبکدوش وزیر اعلی تریوندر سنگھ راوت نے منگل کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔