سوئٹزرلینڈ میں 50 فیصد سے زیادہ رائے دہندگان نے عوامی مقامات پر چہرہ ڈھکنے پر پابندی کے حق میں ووٹ دیا۔
زیورخ: سوئٹزرلینڈ میں ایک عوامی ریفرنڈم میں 50 فیصد سے زیادہ ووٹوں سے مسلم خواتین کے نقاب پہننے سمیت عوامی مقامات پر چہرہ ڈھکنے پر پابندی کی حمایت کی گئی ہے۔
اتوار کو ہوئے ریفرنڈم کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 53.43 فیصد لوگوں نے عوامی مقامات پر چہرہ ڈھکنے پر پابندی لگائے جانے کی حمایت کی۔
اس کے سبب پبلک ٹرانسپورٹ، دکانوں، ریستوران اور سڑکوں سمیت سبھی عوامی مقامات پر چہرے ڈھکنا غیر قانونی ہوگا۔ پوجا اور مذہبی مقامات کے لئے اس میں رعایت ہوگی۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی یا صحت کے اسباب اور کارنیوال جیسے فیسٹول کے دوران چہرے کو ڈھکنے کی اجازت ہوگی۔