دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

حکومت مہنگائی پر بحث کرنے سے بھاگ رہی ہے: کھڑگے

کانگریس حکومت سے ایوان میں مہنگائی پر بحث کرانے کی اپیل کر رہی ہے لیکن ان کا مطالبہ مسترد کردیا گیا ہے۔ حکومت مہنگائی پر بحث کرنے سے بھاگ رہی ہے۔

نئی دہلی: ایوان بالا راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ آسمان چھوتی مہنگائی سے عام آدمی پریشان ہے اور کانگریس نے ایوان میں اس معاملے پر بحث کرانے کے لئے تحریک التوا پیش کردی ہے لیکن حکومت نے اسے مسترد کردیا ہے۔

مسٹرکھڑگے نے پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے باہر نامہ نگاروں کو بتایا کہ مہنگائی اپنے شباب پر پہنچ چکی ہے اور کانگریس حکومت سے ایوان میں اس معاملے پر بحث کرانے کی اپیل کر رہی ہے لیکن ان کا مطالبہ مسترد کردیا گیا ہے۔ حکومت مہنگائی پر بحث سے بھاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس مہنگائی کے معاملے پر اپنا احتجاج جاری رکھے گی جب تک ایوان میں ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔

مہنگائی پر بحث کرنے سے حکومت کا انکار

کانگریس قائد نے کہا کہ عوام مہنگائی سے دوچار ہے اور اپوزیشن عوام کے مسئلے کو ایوان میں رکھنا چاہتی ہے لیکن حکومت نے اس پر بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اپوزیشن ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو ایوان میں رکھنا اور حکومت کو اس سے آگاہ کرنا چاہتی ہے۔ لہذا حکومت کانگریس کے مطالبے کو قبول کرتے ہوئے، کانگریس کو ایوان میں مہنگائی پر تبادلہ خیال کرنے کی اجازت دے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتیں عام لوگوں کی پہنچ سے باہر ہے۔ اجولا اسکیم کے تحت غریبوں کو رسوئی گیس کے سلنڈر دینے کی بات کرنے والی مودی حکومت ہر روز رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے، جو گھریلو بجٹ کو بگاڑ رہی ہے۔ مہنگے پٹرول اور ڈیزل کی وجہ سے تمام ضروری اشیاء کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور اس مہنگائی کی وجہ سے عوام میں زبردست غم و غصہ پایا جاتا ہے۔