دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں مرکزی فورسوں کی بڑے پیمانے پر تعیناتی

27 مارچ کو ہونے والے پہلے مرحلے کی پولنگ سے قبل مرکزی فورسز کی کل 944 کمپنیاں بنگال پہنچ جائیں گی۔ اس سے قبل بنگال میں انتخابات کے موقع پر اتنی کمپنیوں کی تعیناتی نہیں ہوئی تھی۔ کچھ کمپنیوں کو بوتھوں پر تعینات کرنے کے بجائے علاقے میں پٹرولنگ اور فلائنگ اسکواڈ کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

کلکتہ: الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 25 مارچ تک بنگال میں مرکزی فورسز کی 650 کمپنیاں پہنچ جائیں گی۔ جب کہ 125 کمپنیاں پہلے ہی بنگال میں تعینات ہو چکی ہیں۔ جب کہ 169 کمپنیوں کے اس ہفتے میں پہنچنے کا شیڈول ہے۔

27 مارچ کو ہونے والے پہلے مرحلے کی پولنگ سے قبل مرکزی فورسز کی کل 944 کمپنیاں بنگال پہنچ جائیں گی۔ اس سے قبل بنگال میں انتخابات کے موقع پر اتنی کمپنیوں کی تعیناتی نہیں ہوئی تھی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر (امن و امان) جگ موہن نے بی ای ایف اور سی آر پی ایف کے اعلی افسران کے ساتھ بنگال کے چیف انتخابی افسر عریض آفتاب سے ملاقات کی۔

بنگال میں پہلے اور دوسرے مرحلے کی پولنگ 27 مارچ اور یکم اپریل کو ہوں گے۔ مغربی مدنی پور اور مشرقی مدنی پور، جھاڑ گرام، بانکوڑا اور جنوبی 24 پرگنہ کے اسمبلی حلقے شامل ہیں۔ ان میں سے کئی حلقے ماؤنوازوں سے متاثر ہے۔ ان علاقوں میں سنٹرل فورسز کی لگ بھگ 43 کمپنیاں تعینات ہیں۔ ان کمپنیوں کو بوتھ پر استعمال نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس ہفتے آنے والی 169 کمپنیوں میں سے 70 کمپنیوں کی سی آر پی ایف اور 13 بی ایس ایف کی ہوں گی۔ 20 آئی ٹی بی پی سے ہوں گی، 25 سی آئی ایس ایف سے اور 41 کمپنیوں کی ایس ایس بی سے ہوگی۔

کچھ کمپنیوں کو بوتھوں پر تعینات کرنے کے بجائے علاقے میں پٹرولنگ اور فلائنگ اسکواڈ کے لئے استعمال کیا جائے گا۔