بنگال میں 282 ارکان اسمبلى میں سے 104 نے حلف نامے میں اپنے خلاف مجرمانہ معاملوں کو تسلیم کیا

ترنمول کانگریس کے 205 ارکان اسمبلی سے 68 ایم ایل اے (33 فیصد)، کانگریس کے 39 میں سے 20 (51 فیصد)، سی پی آئی (ایم) کے 24 میں سے 11 (46 فیصد)، بی جے پی کے چھ میں سے تین (50 فیصد) اور سی پی آئی کے ایک ہی رکن اسمبلی کے خلاف سنگین معاملوں کی حلف نامے میں جانکاری خود انہوں نے ہی دی ہے۔

کولکاتا: مغربی بنگال میں سبکدوش ہونے والے 282 ایم ایل اے میں سے 104 نے حلف نامے میں اپنے خلاف مجرمانہ معاملے درج ہونے کی بات تسلیم کی ہے۔ الیکشن واچ اینڈ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ان 282 میں سے 104 (یعنی 37 فیصد) نے حلف نامے دیکر خود کے خلاف درج کئے گئے سنگین مجرمانہ معاملوں کی اطلاع دی ہے۔ ان میں سے 90 کے خلاف سنگین مجرمانہ معاملے، کم از کم سات کے خلاف قتل، 24 کے خلاف اقدام قتل، کم از کم 10 ارکان اسمبلی کے خلاف خواتین کے تئیں جرم کے معاملے مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

ان میں کہا گیا ہے کہ ترنمول کانگریس کے 205 ارکان اسمبلی سے 68 ایم ایل اے (33 فیصد)، کانگریس کے 39 میں سے 20 (51 فیصد)، سی پی آئی (ایم) کے 24 میں سے 11 (46 فیصد)، بی جے پی کے چھ میں سے تین (50 فیصد) اور سی پی آئی کے ایک ہی رکن اسمبلی کے خلاف سنگین معاملوں کی حلف نامے میں جانکاری خود انہوں نے ہی دی ہے۔