بنگال میں کانگریس نے امیدواروں کے انتخاب کے لئے اسکریننگ کمیٹی تشکیل دی

بنگال میں امیدواروں کے انتخاب کے لئے کانگریس نے اسکریننگ کمیٹی کی تشکیل دی۔ کمیٹی میں اے آئی سی سی انچارج جیتن پرساد، ریاستی کانگریس کے صدر چیف ادھیر رنجن چودھری اور سی ایل پی رہنما عبدالمنان کے علاوہ مغربی بنگال کے انچارج اے آئی سی سی کے سیکریٹری بھی شامل ہیں۔

کلکتہ: مغربی بنگال کانگریس نے دہلی پردیش کے چیئرمین جے پی اگروال کی قیادت میں امیدواروں کے انتخاب کے لئے اسکریننگ کمیٹی کی تشکیل دی ہے۔

اس کمیٹی میں دیگر ممبران مہیش جوشی اور نسیم خان شامل ہیں۔ اس پینل میں ریاستی پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) کے صدر اور مغربی بنگال کے اے آئی سی سی انچارج سمیت کچھ سابق اہلکار شامل ہیں۔

کانگریس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے اسکریننگ کمیٹی کی تشکیل دی ہے۔ جے پی اگروال کو چیئرمین بنایا گیا ہے۔ اس کمیٹی میں اے آئی سی سی انچارج جیتن پرساد، ریاستی کانگریس کے صدر چیف ادھیر رنجن چودھری اور سی ایل پی رہنما عبدالمنان کے علاوہ مغربی بنگال کے انچارج اے آئی سی سی کے سیکریٹری بھی شامل ہیں۔

یہ پینل پارٹی کے امکانی امیدواروں کی اسکریننگ کرے گی اور پارٹی سربراہ سونیا گاندھی کی زیر صدارت کانگریس کی مرکزی الیکشن کمیٹی کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ کانگریس بائیں بازو کی جماعتوں اور ہندوستانی سیکولر فرنٹ (آئی ایس ایف) کے ساتھ اتحاد میں مغربی بنگال کے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور اب تک 294 ممبران اسمبلی کی 92 نشستوں پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔