وینزویلا کی وزارت خارجہ نے مشرقی شام میں امریکی فضائی حملوں کی مذمت کی ہے۔ یہ افسوسناک ہے کہ امریکہ شدید جنگ کی طرف لوٹ رہا ہے اور سفارت کاری اور بین الاقوامی قانون کو ترک کر رہا ہے۔
کراکس: وینزویلا کی وزارت خارجہ نے مشرقی شام میں امریکی فضائی حملوں کی مذمت کی ہے اور اسے شدید جنگ کی واپسی قرار دیا ہے۔
وزارت نے جمعہ کی شام دیر گئے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ”وینزویلا شام کی سرزمین پر امریکی فوج کی کارروائی کی شدید مذمت اور اتحادی ممالک کے لوگوں اور وہاں کی حکومت کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کررہا ہے۔” یہ افسوسناک ہے کہ امریکہ شدید جنگ کی طرف لوٹ رہا ہے اور سفارت کاری اور بین الاقوامی قانون کو ترک کر رہا ہے۔
خیال رہے جمعرات کو دیر رات امریکہ نے عراقی شام کی سرحد کے قریب ایران نواز ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔ دوسری جانب شام اور روس نے بھی امریکی فضائی حملے کی مذمت کی ہے۔