امریکہ سعودی عرب کے لئے اپنی پالیسی میں اہم تبدیلیاں کرے گا: بائیڈن

جو بائیڈن نے کہا کہ میں نے کل سعودی عرب کے شاہ سے بات کی تھی، شہزادہ سے نہیں۔ میں نے انھیں واضح کردیا کہ قوانین تبدیل ہو رہے ہیں اور ہم آج اور پیر کے روز اہم تبدیلیوں کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کالم نگار جمال خشوگی کے قتل پر امریکہ سعودی عرب کے لئے اپنی پالیسی میں نمایاں تبدیلی لائے گا۔

جو بائیڈن نے یہ بات ’یونی ویژن‘ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا ’’میں نے کل سعودی عرب کے شاہ سے بات کی تھی، شہزادہ سے نہیں۔ میں نے انھیں واضح کردیا کہ قوانین تبدیل ہو رہے ہیں اور ہم آج اور پیر کے روز اہم تبدیلیوں کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔ اور حقیقت میں یہ یقینی بنائیں کہ اگر وہ ہم سے تعلقات بنانا چاہتے ہیں تو انہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملوں سے نمٹنا ہوگا‘‘۔