دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

جو بائیڈن کے آئندہ خطاب کے دوران کیپٹل ہل پر پھر حملہ کی دھمکی: پٹمین

امریکہ میں کیپٹل ہل پولیس چیف یوگانند پٹمین نے کہا ’’ہم جانتے ہیں کہ 6 جنوری کو موجود باغی گروپوں کے ممبر کیپیٹل ہل میں دھماکے اور زیادہ سے زیادہ ارکان کو مارنا چاہتے ہیں‘‘۔ دھمکی کے پیش نظر کیپیٹل پولیس فورس کو بڑھایا جائے گا اور سیکیورٹی کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

واشنگٹن: امریکہ میں کیپٹل ہل پولیس چیف یوگانند پٹمین نے کہا کہ اس بات کی خفیہ اطلاع ملی ہے کہ امریکی باغی گروپ صدر جو بائیڈن کے آئندہ خطاب کے دوران کیپیٹل پر حملہ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

پٹمین نے جمعرات کو کانگریس میں سماعت کے دوران کہا ’’ہم جانتے ہیں کہ 6 جنوری کو موجود باغی گروپوں کے ممبر کیپیٹل ہل میں دھماکے اور زیادہ سے زیادہ ارکان کو مارنا چاہتے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ اس دھمکی کے پیش نظر کیپیٹل پولیس فورس کو بڑھایا جائے گا اور سیکیورٹی کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ 6 جنوری کو ہونے والے واقعہ کے دوران پولیس افسران کی جانچ کی جارہی ہے اور 6 جنوری کو واقعہ کے دوران کرپشن کی پاداش میں دیگر 6 کو معطل کردیا گیا ہے۔