کسانوں کی جدوجہد کے درمیان 14 فروری کو چنڈی گڑھ میں اہم میٹنگ متوقع

کسانوں کے مسائل: مرکزی حکومت سے مذاکرات کا وقت 14...

ممبئی کے قبرستان میں کالے جادو کی جڑیں، سماج میں خوف و ہراس کی لہر

بہت سے سوالات، ایک سنسنی خیز واقعہ! ممبئی کے وڈالا...

منیش سسودیا کے بیٹے کی بیرون ملک تعلیم: بی جے پی کے سوالات

دہلی میں سیاسی ہلچل: سسودیا کے انکم ٹیکس اور...

راہل گاندھی کا آئین کی حفاظت کا عزم، موہن بھاگوت پر سخت تنقید

پٹنہ میں تحفظ آئین سیمینار میں راہل گاندھی کی...

امریکہ کا مشرقی شام پر فضائی حملہ، 17 کی موت

امریکہ نے کہا کہ عراقی کردستان میں ایربل ہوائی اڈہ پر پندرہ فروری کے راکٹ حملے کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے یہ حملہ کیا گیا تھا۔

تہران: مشرقی شام میں حالیہ امریکہ کے فضائی حملہ سے 17 لوگوں کی موت ہوگئی۔ ایرا ن کے ٹیلی ویزن اینڈ ریڈیو براڈکاسٹر آئی آر آئی بی نے جمعہ کو ایک رپورٹ میں یہ اطلا ع دی۔

محکمہ دفاع نے جمعرات کی دیر رات کہا کہ امریکہ نے ایران حمایت یافتہ لڑاکوں کے بنیادی ڈھانچہ کو نشانہ بنایا تھا جس میں مشرقی شام میں کائتب حزب اللہ اور کائتب سیدالشہدا بھی شامل تھے۔ امریکہ نے کہا کہ عراقی کردستان میں ایربل ہوائی اڈہ پر پندرہ فروری کے راکٹ حملے کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے یہ حملہ کیا گیا تھا۔

ایرانی براڈکاسٹر کے مطابق یہ ہوائی حملہ عراق کی سرحد سے ملحق البکامل علاقہ کو نشانہ بناکر کیا گیا تھا۔