دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

ہندوستان اور پاکستان لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی مکمل پاسداری کریں گے

یہ معاہدہ دونوں ممالک کے ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کے دوران طے پایا۔ دونوں فوجی افسران نے خوشگوار ماحول میں لائن آف کنٹرول اور تمام سیکٹروں میں صورتحال کا جائزہ لیا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان نے کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ اس سے متصل سبھی سیکٹروں میں بدھ کی رات سے جنگ بندی اور دیگر سمجھوتوں پر عمل کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔

یہ معاہدہ دونوں ممالک کے ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کے دوران طے پایا۔ دونوں فوجی افسران نے خوشگوار ماحول میں لائن آف کنٹرول اور تمام سیکٹروں میں صورتحال کا جائزہ لیا۔

مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحد پر مستقل امن قائم رکھنے اور ایک دوسرے کے خدشات کو سمجھنے کے لئے جنگ بندی اور دیگر معاہدوں پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا۔ دونوں فریقوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے مابین ہاٹ لائن کا انتظام پہلے کی طرح جاری رہے گا اور کسی بھی غلط فہمی کو فلیگ میٹنگ کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2003 سے ہندوستان اور پاکستان کے مابین کنٹرول لائن پر جنگ بندی نافذ ہے لیکن وقتا فوقتا پاکستان اس کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔