دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

بائیڈن نے ٹرمپ کے ویزا پابندی کو کردیا مسترد 

امریکی صدر جو بائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعدد پابندیوں کو کم کیا ہے جو ٹرمپ کی ’زیرو ٹالرینس‘ امیگریشن پالیسی کا حصہ تھے۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کے وبا کے دوران بعض ویزوں پر عائد پابندی کے حکم کو رد کردیا۔

امریکی صدر کے دفتر سے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا ’’یہ فیصلہ امریکہ کے مفاد میں نہیں تھا، اس کے برعکس، یہ امریکی عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا فیصلہ تھا۔ اس سے امریکی شہریوں اور جائز مقامی رہائشیوں کو ان کے اہل خانہ سے ملنے اور امریکی کاروبار کو نقصان پہنچایا‘‘۔

خیال رہے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جون 2020 میں یہ پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی بھاری بے روزگاری کے درمیان امریکی ملازمین کے مفادات کا تحفظ ضروری ہے۔ ان پابندیوں کے تحت غیر مہاجر ورک ویزوں کی کچھ اقسام کو امریکی معیشت کی بحالی کی کوششوں میں معطل کردیا گیا تھا۔ اس فہرست میں ہائی ٹیک صنعتوں میں کام کرنے کے لئے ایچ -1 بی ویزا اور کم ہنر مند کارکنوں، ٹرینیوں، اساتذہ اور کمپنی کے لئے منتقلی کے ویزے شامل ہیں۔


عہدہ سنبھالنے کے بعد سے مسٹر بائیڈن نے متعدد پابندیوں کو کم کیا ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ کی ’زیرو ٹالرینس‘ امیگریشن پالیسی کا حصہ تھے۔

اسے بھی پڑھیں:

مسلم ممالک پر ٹرمپ کی جانب سے نافذ سفری پابندی کو بائیڈن کریں گے ختم