اسرائیل میں ایک لاکھ فلسطینی کارکنوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی

فلسطین اور اسرائیلی وزارت صحت کے نمائندوں کے مابین ہونے والی میٹنگ میں اس پر اتفاق ہوا ہے کہ دونوں فریق کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تعاون کریں

غزہ: اسرائیل نے کووڈ ۔19 کو ملک میں کام کرنے والے تقریبا 10 لاکھ فلسطینی کارکنوں کو ویکسی نیٹ کرنے پر اتفاق کا اظہارکیا ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فلسطین اور اسرائیلی وزارت صحت کے نمائندوں کے مابین ہونے والی میٹنگ میں اس پر اتفاق کیا۔ میٹنگ میں دونوں فریقوں نے کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تعاون کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسرائیل میں کووڈ ۔19 ویکسین دینے کی مہم جاری ہے۔ اب تک ویکسین کی پہلی خوراک 40 لاکھ سے زائد افراد کو دی جا چکی ہے اور 20.5 لاکھ افراد کو مکمل طور پر ویکسین دی جاچکی ہے۔