کسانوں کی جدوجہد کے درمیان 14 فروری کو چنڈی گڑھ میں اہم میٹنگ متوقع

کسانوں کے مسائل: مرکزی حکومت سے مذاکرات کا وقت 14...

ممبئی کے قبرستان میں کالے جادو کی جڑیں، سماج میں خوف و ہراس کی لہر

بہت سے سوالات، ایک سنسنی خیز واقعہ! ممبئی کے وڈالا...

منیش سسودیا کے بیٹے کی بیرون ملک تعلیم: بی جے پی کے سوالات

دہلی میں سیاسی ہلچل: سسودیا کے انکم ٹیکس اور...

راہل گاندھی کا آئین کی حفاظت کا عزم، موہن بھاگوت پر سخت تنقید

پٹنہ میں تحفظ آئین سیمینار میں راہل گاندھی کی...

نئے زرعی قوانین کی مخالفت میں رانچی میں 17 مئی کو کسان مہا پنچایت

سابق رکن پارلیمنٹ بھونیشور پرساد مہتا نے کہا کہ مودی حکومت میں ملک کا کسان، نوجوان اور مزدور سبھی متاثر ہیں۔ مہنگائی عروج پر ہے۔ جس کی وجہ سے عوام الناس کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ اس لئے کسان تحریک میں اظہار یکجہتی کیلئے جھارکھنڈ کی کسان تنظیمیں مسلسل تحریک کر رہی ہیں۔

رانچی: نئے زرعی قوانین کے خلاف جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے مورہا بادی میدان میں آئندہ 17 مئی کو کسان مہا پنچایت کا انعقاد کیا جائے گا۔

دارالحکومت رانچی کے سی پی آئی دفتر میں بایاں محاذ کسان سنگھرش کوآڑ ڈینیشن کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے ریاستی سکریٹری گوپی کانت بخشی کی صدارت میں جمعہ کو ہوئی جس میں اہم طور سے سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری اور سابق رکن پارلیمنٹ بھونیشور پرساد مہتا، سی آئی ایم ایل کے ریاستی سکریٹری جناردن پرساد، پرفل لنڈا، مھلتیش سنگھ سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

مودی حکومت ہٹ دھرمی کو اپنائے ہوئے کسان تحریک کو نظر انداز کر رہی ہے

اجلاس کے بعد نامہ نگاروں کو خطاب کرتے ہوئے سابق رکن پارلیمنٹ بھونیشور پرساد مہتا نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت ہٹ دھرمی کو اپنائے ہوئے کسان تحریک کو نظر انداز کر رہی ہے اس لئے ڈھائی ماہ سے زیادہ وقت سے لاکھوں کسان دہلی کے سرحدوں پر بیٹھے ہیں۔ اس حکومت میں ملک کا کسان، نوجوان اور مزدور سبھی متاثر ہیں۔ مہنگائی عروج پر ہے۔ جس کی وجہ سے عوام الناس کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ اس لئے کسان تحریک میں اظہار یکجہتی کیلئے جھارکھنڈ کی کسان تنظیمیں مسلسل تحریک کر رہی ہیں۔

مہا پنچایت میں وزیراعلیٰ مسٹر سورین بھی مدعو

مسٹر مہتا نے کہا کہ ریاست میں کسان تنظیموں کی تحریک کو مزید تیز کرتے ہوئے مارچ مہینے سے پنچایت، گاﺅں سے لیکر بلاک اور ضلع سطح تک کسان پنچایت کا انعقاد پوری ریاست میں کیا جائے گا۔ اپریل ماہ میں ڈویژنل کسان پنچایت اور 17 مئی کو رانچی کے مورہا بادی میدان میں کسان مہا پنچایت ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس مہا پنچایت میں سبھی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ مسٹر سورین کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

سی پی آئی لیڈر نے کہا کہ رانچی کے کسان مہا پنچایت میں شامل ہونے کیلئے کئی گاﺅں سے ہزاروں کی تعداد میں کسان پیدل مارچ کر کے بھی رانچی پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف مرکز کی مودی حکومت کا پتلا 21 فروری کو پوری ریاست میں گاﺅں سے لیکر شہر تک نذرآتش کیا جائے گا۔

مسٹر مہتو نے بی جے پی کو مہنگائی کی وجہ بتایا اور کہاکہ سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے حکومت عوام الناس پر قہر پربا کر رہی ہے ۔ عام عوام کو بھی اب بیدار ہوکر مرکز کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر اترنا چاہئے۔