پولیس ذرائع نے بتایا کہ مسافر بس میں تقریبا 50 مسافر سوار تھے۔ صبح تقریباََ آٹھ بجے پیش آئے حادثے کے تین گھنٹوں سے زائد وقت کے دوران دس افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
سیدھی: مدھیہ پردیش میں ضلع سیدھی کے رام پورنایکن تھانہ علاقہ میں آج ایک مسافر بس کے بان ساگر نہر میں گرنے کی وجہ سے دس مسافروں کی موت ہوگئی اور تقریباََ سات افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ راحت و بچاؤ کاروائیاں جاری ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مسافر بس میں تقریبا 50 مسافر سوار تھے۔ صبح تقریباََ آٹھ بجے پیش آئے حادثے کے تین گھنٹوں سے زائد وقت کے دوران دس افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
بان ساگر ڈیم کے ریزروائر سے منسلک اس نہر میں 20 فٹ سے زائد پانی تھا۔ ڈیم سے پانی چھوڑنے کا کام بند کرنے کے بعد نہر کی آبی سطح کم ہو گئی ہے۔ راحت و بچاؤ کاروائیاں تیزی سے شروع کردی گئی ہیں۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی کلکٹر رویندر کمار چودھری فورسز کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع صدر مقام سے 80 کلومیٹر دور پیش آیا اور کچھ مسافروں کو نکال کر نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ بس صبح سیدھی سے روانہ ہوئی تھی اور ستنا جارہی تھی۔ صبح تقریباََ آٹھ بجے چھوہیا وادی میں جام کی وجہ سے نردیکی دوسرے راستے سے ستنا کے لئے روانہ ہوئی اور بان ساگر ڈیم پروجیکٹ کی نہر میں جا گری۔