دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

وائٹ ہاؤس کے قریب بائیڈن کے نام خط کے ساتھ 66 سالہ خاتون گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ اس خاتون نے اپنی کار میں بندوق لوڈ کی تھی اور اس کے ساتھ ایک مرد تھا اور اس کے پاس بی بی گن تھی۔ دونوں کو وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے قریب سرچ مرکز سے گرفتار کیا گیا تھا۔

واشنگٹن: ایک 66 سالہ خاتون کو پولیس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے نام خط کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

’فاکس نیوز‘ نے اطلاع دی ہے کہ پولیس نے وائٹ ہاؤس کے سرچ سنٹر کے قریب ہی خاتون کو گرفتار کیا۔

فاکس نیوز نے اتوار کے روز اپنی رپورٹ پولیس کے حوالہ سے بتایا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس خاتون نے اپنی کار میں بندوق لوڈ کی تھی اور اس کے ساتھ ایک مرد تھا اور اس کے پاس بی بی گن تھی۔ دونوں کو وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے قریب سرچ مرکز سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار خاتون کا کہنا ہے کہ وہ مسٹر بائیڈن کو ایک خط دینے جارہی تھی۔