دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

کسانوں کے سامنے انگریز نہیں ٹک پائے تو پھر نریندر مودی کون ہیں: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ پہلے یہ تینوں زرعی بل واپس لیں اور پھر کسانوں سے بات کریں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر زرعی قانون واپس نہیں لیا گیا تو آنے والے وقت میں کسان اپنی طاقت دکھا دیں گے۔

جے پور: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے کسانوں کے سامنے انگریز نہیں ٹک پائے تو نریندر مودی کون ہیں۔

مسٹر گاندھی آج سری گنگانگر کے پدم پور میں ریاستی کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام کسان کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اعتماد میں لیے بغیر منظور شدہ تینوں زرعی قوانین کو واپس لے لیں تو ملک آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ذریعہ شروع کی گئی یہ تحریک آنے والے وقت میں دوسرے شہروں میں بھی پھیل جائے گی، لہذا وزیر اعظم کو کسانوں کی بات سننی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کل انہوں نے پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران شہید ہونے والے کسانوں کے لئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی اپیل کی تھی۔ تمام اپوزیشن جماعتوں نے اس کی حمایت کی اور وہ دو منٹ خاموشی کے لئے کھڑی رہیں، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک بھی رکن پارلیمنٹ اور وزیر نے ان کی حمایت نہیں کی اور خاموشی کے لئے کھڑے نہیں ہوئے۔

مسٹر گاندھی کی وزیر اعظم  سے اپیل

مسٹر گاندھی نے وزیر اعظم مسٹر مودی سے اپیل کی وہ پہلے یہ تینوں زرعی بل واپس لیں اور پھر کسانوں سے بات کریں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر زرعی قانون واپس نہیں لیا گیا تو آنے والے وقت میں کسان اپنی طاقت دکھا دیں گے۔

اس جلسہ عام سے وزیر اعلی اشوک گہلوت، ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا، ریاستی کانگریس انچارج اجے ماکن نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام میں سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ اور دیگر ریاستی سطح کے رہنما موجود تھے۔

اسے بھی پڑھیں:

زرعی قوانین کے خلاف آر پار کی جنگ رہے گی جاری: ٹکیت