مدارس میں بے ضابطگیوں اور غبن کی جانچ کرے گی ایس آئی ٹی

آر ٹی آئی کے مطابق متعدد ایسے مدارس ہیں جو صرف کاغذوں پر چل رہے ہیں۔ وہ مدرسہ تعلیمی بورڈ میں رجسٹرڈ تو ہیں لیکن زمین پر کہیں ان کی عمارت موجود نہیں ہے۔ اور ان کا نام یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے پورٹل پر درج ہونے کے ساتھ سرکاری امداد بھی حاصل کررہے ہیں۔

لکھنو: اترپردیش کے اضلاع اعظم گڑھ و مرزا پور میں مدرسہ تعلیمی بورڈ سے تسلیم شدہ تقریبا 400 سے زائد مدارس میں مالی و دیگر بے ضابطگیوں کی جانچ ایس آئی ٹی نے شروع کردی ہے۔

ایک آر ٹی آئی میں دونوں اضلاع کے کچھ مدارس میں مالی بے ضابطگیوں اور خرد برد کا انکشاف ہوا تھا. آر ٹی آئی کے مطابق متعدد ایسے مدارس ہیں جو صرف کاغذوں پر چل رہے ہیں۔ وہ مدرسہ تعلیمی بورڈ میں رجسٹرڈ تو ہیں لیکن زمین پر کہیں ان کی عمارت موجود نہیں ہے۔ اور ان کا نام یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے پورٹل پر درج ہونے کے ساتھ سرکاری امداد بھی حاصل کررہے ہیں۔

آر ٹی آئی سے موصول اس طرح کی اطلاع کے بعد اب اعظم گڑھ و مرزاپور کے 400 مدرسے اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کے رڈار پر ہیں۔ اور اب ان کی جانچ ہونی ہے۔ اب ان مدارس کی جانچ کے ساتھ تھانہ سطح پر مدرسوں میں پڑھنے اور پڑھانے والوں کی تصدیق بھی کرائی جائے گی۔ ایس آئی ٹی ان مدارس کا فزیکل معائنہ بھی کرے گی۔