مسٹر ڈیوڈ نے کہا کہ مسٹر بائیڈن کے پیشرو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس’تنہا چلو‘ کی پالیسی نے امریکہ کو عالمی معاہدوں اور تنظیموں سے الگ کردیا ہے۔
واشنگٹن: ’ورلڈ بیانڈ وار پیس موومنٹ‘ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور نوبل انعام کیلئے نامزد امیدوار ڈیوڈ سوانسن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو امریکہ کی ’تنہا چلو‘ کی پالیسی میں اصلاح کی ضرورت ہے۔
مسٹر سوانسن نے کہا کہ مسٹر بائیڈن کے پیشرو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس’تنہا چلو‘ کی پالیسی نے امریکہ کو عالمی معاہدوں اور تنظیموں سے الگ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا ’’نئی امریکی حکومت سے بہت سے مطالبات میں سے ایک یہ ہے کہ وہ اپنی چودراہٹ کی پوزیشن کو بہتر بنائے اور معاہدوں میں سنجیدگی کے ساتھ تعاون کرے، باقی دنیا کے ساتھ باہمی تعاون اور نتیجہ خیز تعلقات ہوں‘‘۔