واقعہ کے سامنے آتے ہی اُلَّال نگر کونسل کے افسران نے کالج کے ساتھ ہی اسپتال کو بھی سیل کر دی ہے۔
منگلور: کیرالا سے امتحان دینے کرناٹک کے اُلّال کے اَبَّاکا سرکل کے پاس نرسنگ کالج میں آنے والے 49 طلبہ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
اس واقعہ کے سامنے آتے ہی اُلَّال نگر کونسل کے افسران نے کالج کے ساتھ ہی اسپتال کو بھی سیل کر دی ہے۔ غور طلب ہے کہ وائرس کے معاملے میں کرناٹک پورے ملک میں دوسرے مقام پر ہے۔
ریاست میں اب تک 940170 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 922004 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں جبکہ 12223 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ ریاست میں فی الحال 5924 فعال کیسز ہیں۔
کورونا کے کیسز میں فی الحال تیسرے مقام پر واقع کیرالا بھی اب کرناٹک سے بہت پیچھے نہیں ہے۔ کیرالا میں اب تک 938354 افراد کورونا متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 865168 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 3777 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ ریاست میں فی الحال 69169 فعال کیسز ہیں جو پورے ملک میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔