بائیڈن اور پتن نے کیا کئی اہم امور پر تبادلہ خیال

امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پتن نے یوکرین میں جاری تنازع کے علاوہ افغانستان اور روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی نویلنی کو مبینہ طور پر زہر دیئے جانے سمیت کئی دیگر بین الاقوامی اہمیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پتن نے تکنیکی ہتھیاروں میں تخفیف کرنے والے معالدے (نیو اسٹارٹ) کو آگے بڑھانے کے علاوہ دیگر دو فریقی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے منگل کو صحافیوں کو اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ’’صدر بائیڈن نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو فون کرکے ان کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی ہتھیاروں میں کمی کرنے والے معاہدے (نیو اسٹارٹ) کو پانچ برس کے لئے آگے بڑھانے کے علاوہ دیگر دو فریقی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا‘‘۔

محترمہ ساکی نے کہا کہ دونوں لیڈروں نے یوکرین میں جاری تنازع کے علاوہ افغانستان اور روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی نویلنی کو مبینہ طور پر زہر دیئے جانے سمیت کئی دیگر بین الاقوامی اہمیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔