دہلی ہی دارالحکومت کیوں؟ کلکتہ سمیت ملک کے چار شہروں کو دارالحکومت قرار دیا جائے: ممتا بنرجی

نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک عظیم پد یاترا کی قیادت کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم ایک عرصے سے مطالبہ کررہے ہیں کہ نیتا جی کے یوم پیدائش پر قومی تعطیل قرار دیا جائے۔ مگر اس کے باوجود قومی تعطیل نہیں قرار دیا جارہا ہے۔

کلکتہ: نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک عظیم پد یاترا کی قیادت کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے آج مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اختیارات کی تمام حدیں صرف دہلی تک محدود نہیں کی جائے گی بلکہ ملک کی چار راجدھانی ہوں اور ان میں ایک کلکتہ میں بھی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اقتدار کا ارتکاز ہونا چاہیے اور چار دارلحکومتوں میں پارلیمانی اجلاس منعقد ہونی چاہیے۔

ممتا کی تجویز کے مطابق کلکتہ کے ساتھ جنوبی ہندوستان، شمالی ہندوستان اور شمال مشرقی ہندوستان کے کسی ایک ایک شہر کو دارالحکومت قرار دیا جانا چاہئے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کیرالہ، اترپردیش، سنٹرل ہندوستان اور مدھیہ پردیش اور شمالی مشرقی ہندوستان کے کسی ایک کو دارالحکومت قرار دینا چاہیے۔

کوئی دو صفحے کی کتاب پڑھ کر نیتا جی کو نہیں جان سکتا ہے

ممتا بنرجی نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد بنگال، بہار سے شروع ہوئی تھی گاندھی بلیا گھاٹ آکر احتجاج کرتے تھے۔ بنگال نے سماجی اصلاحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مغربی بنگال کو کوئی بھی نظر انداز نہیں کرسکتا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کوئی دو صفحے کی کتاب پڑھ کر نیتا جی کو نہیں جان سکتا ہے۔

نیتا جی کی سالگرہ کے موقع پر ممتا نے شیام بازار سے ریڈ روڈ تک مارچ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ریڈ روڈ پر منعقد میٹنگ سے نیتا جی کو نظرانداز کرنے پر مرکز ی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکز نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کو نظرانداز کیا ہے۔ ہم ایک عرصے سے مطالبہ کررہے ہیں کہ نیتا جی کے یوم پیدائش پر قومی تعطیل قرار دیا جائے۔ مگر اس کے باوجود قومی تعطیل نہیں قرار دیا جارہا ہے۔ ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ نتیا جی کے نام منسوب بندرگاہ کا نام شیام پرساد مکھرجی کے نام پر کیوں رکھا گیا۔

ممتا بنرجی نے شروع کی ایک نئی سیاسی بحث

ایک ایسے موقع پر وزیر اعظم کلکتہ دورے پر ہیں اور یہ سب اسمبلی انتخابات سے قبل ہورہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے ایک نئی سیاسی بحث شروع کردیا ہے۔ کلکتہ ہندوستان کا ایک عرصے 1911 تک ملک کا دارالحکومت رہا ہے۔

سیاسی ماہرین ممتا بنرجی کے اسمبلی انتخابات سے قبل کلکتہ کو ملک کا دارالحکومت قرار دینے کے مطالبے کو سیاسی اسٹینڈ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ اس کے ذریعہ ریاست کے عوام کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش ہے دوسری طرف ممتا بنرجی نے ملک کے دیگر حصوں میں دارالحکومت قرار دے کر دیگر اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ممتا بنرجی نے ممبر پارلیمنٹ سدیپ بندو پادھیائے کو اس معاملے میں دہلی میں سوال اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔

تاہم مرکزی وزیر بابل سپریہ نے وزیر اعلی کے مطالبے کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لائق اعتنا نہیں ہے۔