امریکی نامزد وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ نو منتخب صدر بائیڈن نے ہمیں درپیش خطرات کے مقابلہ میں ہماری عالمی فوجی طاقت کا ایک جامع جائزہ لینے کا وعدہ کیا تھا۔ اگر اجازت دی جاتی ہے تو میں اس کوشش کی رہنمائی کرنے کے لئے تیار ہوں۔
واشنگٹن: امریکی انتظامیہ جرمنی سے امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے کے رخصت پذیر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔ منگل کے روز امریکی نامزد وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یہ اطلاع سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو دی۔
انہوں نے کہا ’’نو منتخب صدر بائیڈن نے ہمیں درپیش خطرات کے مقابلہ میں ہماری عالمی فوجی طاقت کا ایک جامع جائزہ لینے کا وعدہ کیا تھا اور اگر اجازت دی جاتی ہے تو میں اس کوشش کی رہنمائی کرنے کے لئے تیار ہوں اور اس بات کی تفتیش کرنا چاہتا ہوں کہ وقت کے ساتھ اس میں کس طرح تبدیلی آنی چاہئے۔ میں نے ابھی تک اس حوالہ سے پوری طرح سے جائزہ نہیں لیا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مجھے اس جائزہ کا حصہ بننا چاہئے۔ اگر اجازت دی جاتی ہے تو میں بھی جائزہ لینا چاہوں گا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جرمنی سے امریکی فوج کی نمایاں تعداد میں واپس لینے کا فیصلہ کیوں کیا؟