دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

ڈاکٹر ہرش وردھن ویکسینیشن مہم کے آغاز پر ایمس پہنچے، دہلی کے اسپتالوں میں مہم کا لیں گے جائزہ

ڈاکٹر ہرش وردھن سب سے پہلے آج صبح ایمس نئی دہلی پہنچے۔ وہ ایمس کے ڈاکٹروں اور ٹیکہ لگوانے والے مستفیدین کے ساتھ کورونا ویکسینیشن مہم کے آغاز میں موجود رہے۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم کے آغاز میں حصہ لینے کے لئے ایمس، نئی دہلی پہنچے۔ مختلف اسپتالوں میں جا کر کورونا ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر ایمس کے ڈاکٹر اور ٹیکہ لگوانے والے مستفیدین بھی موجود رہے۔ 

ڈاکٹر ہرش وردھن سب سے پہلے آج صبح ایمس نئی دہلی پہنچے۔ وہ ایمس کے ڈاکٹروں اور ٹیکہ لگوانے والے مستفیدین کے ساتھ کورونا ویکسینیشن مہم کے آغاز میں موجود رہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ٹیکہ کاری مہم کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آغاز کیا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ کورونا ویکسین کے ٹیکہ کاری مہم کے لئے مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ٹیکہ لگاتے ہی لاپرواہی نہ برتیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم ہے۔ دنیا میں 100 سے زیادہ ممالک ایسے ہیں جہاں آبادی تین کروڑ سے بھی کم ہے اور ہندوستان میں پہلے مرحلے میں اتنی بڑی آبادی کو ٹیکہ لگایا جانا ہے۔ اس کے بعد مزید 27 کروڑ افراد کو ٹیکے لگائے جائیں گے اور دنیا میں صرف تین ممالک ایسے ہیں جہاں آبادی 30 کروڑ سے زیادہ ہے۔ یہ تینوں ممالک ہندوستان، چین اور امریکہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سائنس دانوں کا پوری دنیا میں وقار ہے۔ ہندوستان نے اپنے ٹریک ریکارڈ سے یہ اعتماد حاصل کیا ہے۔

مرکزی وزیر ایمس کے بعد ہندو راؤ اسپتال اور سر گنگارام اسپتال کا دورہ کریں گے۔