کسان رہنما انوپ سنگھ چانوت نے کہا ہے کہ دہلی کی سرحد پر سخت سردی میں زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والے کسانوں کو قریب دو ماہ ہونے کو ہیں۔ اگر اراکین اسمبلی اس تحریک میں کسانوں کی حمایت نہیں کرتے ہیں تو انہیں گاؤں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
حصار: کسان رہنما انوپ سنگھ چانوت نے کہا ہے کہ کسانوں نے ریاست کے تمام ایم ایل اے کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ سبھی کو کسان تحریک کی حمایت میں اپنے عہدوں سے استعفی دینا چاہئے۔
مسٹر چانوت نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ دہلی کی سرحد پر سخت سردی میں زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والے کسانوں کو قریب دو ماہ ہونے کو ہیں۔ اگر اراکین اسمبلی اس تحریک میں کسانوں کی حمایت نہیں کرتے ہیں تو انہیں گاؤں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جننائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے ایم ایل اے کو انتباہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے کسی بھی اراکین اسمبلی کو کسان جلسہ یا اجلاس کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو مرکزی زرعی قوانین کے خلاف اپنی جنگ جیتنی ہوگی۔