ممبئی میں 16 جنوری سے لگایا جائے گا کورونا وائرس کا ٹیکہ

کورونا وائرس کا ٹیکہ [ویکسین] پونے سے آج خصوصی گاڑی کے ذریعہ ممبئی لایا گیا ہے۔ ممبئی میں ویکسین کے لئے 72 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

ممبئی: کورونا وائرس (کووڈ ۔ 19) کی دوا "کووی شیلڈ” آج صبح پونے سے ممبئی پہنچ گئی اور 16 جنوری سے یہاں ویکسینیشن شروع کردی جائے گی۔

یہ ٹیکہ [ویکسین] پونے سے خصوصی گاڑی کے ذریعہ ممبئی لایا گیا ہے۔ ویکسین بنانے والے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے 139500 خوراکیں (ویکسینیں) برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کو بھیجا ہے۔

بی ایم سی کمشنر آئی ایس چاہل نے بتایا کہ ممبئی میں ویکسین کے لئے 72 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو دن میں ممبئی کے مختلف ویکسین مراکز کو ویکسین بھیج دی جائے گی۔