ترنمول کانگریس کے صدر جیوتری پریا ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے چھ سے سات ارکان فوری طور پر ہماری پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور ہماری پارٹی کے ایم ایل اے جو بی جے پی میں گئے تھے وہ واپس آنے کے لئے قطار میں کھڑے ہیں۔
کلکتہ: ایک ایسے وقت میں جب ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی اور ممبر ان پارلیمنٹ پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں تو ریاستی وزیر شمالی 24 پرگنہ ترنمول کانگریس کے صدر جیوتری پریا ملک نے آج دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے 6 سے 7 ممبران پارلیمنٹ ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی تقسیم کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہو سکتا ہے۔ بی جے پی کے چھ سے سات ارکان فوری طور پر ہماری پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ وہ مئی کے پہلے ہفتے میں شامل ہوں گے کچھ لوگ ووٹ سے پہلے شامل ہو سکتے ہیں اور ہماری پارٹی کے ایم ایل اے جو بی جے پی میں گئے تھے وہ واپس آنے کے لئے قطار میں کھڑے ہیں۔
دوسری جانب بی جے پی نے ملک کے اس دعویٰ کو مسترد کردیا ہے۔ بی جے پی لیڈر شیامک بھٹا چاریہ نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے لیڈران پارٹی کو متحد رکھنے کے لئے اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔ جب کہ ارجن سنگھ نے کہا کہ ملک اپنا دماغی توازن کھودیا ہے۔
اسے بھی پڑھیں:
اسدالدین اویسی کی پھرپھرا شریف کے پیرزادہ سے ملاقات کے ساتھ مغربی بنگال میں نئی سیاسی تحریک کا اغاز