نومنتخب صدر بائیڈن نے اپنی کابینہ ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دے دی

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ میری کابینہ کے ارکان میں بے حد ٹیلنٹ ہے، جس پر مجھے فخر ہے۔ میری کابینہ شاندار 24 مرد و خواتین پر مشتمل ہے۔

واشنگنٹن: امریکہ کے نومنتخب صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی کابینہ ارکان کے نام فائنل کر لئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ میری کابینہ کے ارکان میں بے حد ٹیلنٹ ہے، جس پر مجھے فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کابینہ شاندار 24 مرد و خواتین پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ نومنتخب صدر کی حلف برداری کی تقریب رواں ماہ جنوری کی 20 تاریخ کو ہوگی۔

امریکہ کے سبکدوش ہونے والے نائب صدر مائیک پینس نومنتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

بائیڈن نے پینس کو اپنی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ وہیں مسٹر بائیڈن نے رخصت پذیر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی بات ہے۔