کشن گنج حادثہ میں مرنے والے کی شناخت سہرسہ بنگاﺅں باشندہ 40 سالہ چھوٹو جھا کے طور پرکی گئی ہے۔ زخمیوں میں 35 سالہ امت کمار اور 25 سالہ پلو و جھا شامل ہیں۔ تینوں چائے پتی کی تجارت کرتے ہیں۔
کشن گنج: بہار میں کشن گنج ضلع کے کرلی کورٹ تھانہ علاقہ میں آج صبح کار اور پک اپ وین کی ٹکر میں ایک تاجر کی موت ہوگئی۔ سب ڈویژنل پولیس افسر انور جاوید انصاری نے جمعہ کو یہاں بتایاکہ کار سوار تین نوجوان سہرسہ سے مغربی بنگال کے سلی گوڑی کام سے جارہے تھے۔
گھنے کہاسے کی وجہ سے نیشنل ہائی وے نمبر 327 ( ای ) بہادر گنج ۔ ٹھاکر گنج شاہراہ پر کار کی سمت مخالف سے آرہی پک اپ وین سے سیدھی ٹکر ہوگئی۔ اس واقعہ میں تاجر کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر نوجوان شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔
جناب انصاری نے بتایاکہ متوفی کی شناخت سہرسہ بنگاﺅں باشندہ 40 سالہ چھوٹو جھا کے طور پرکی گئی ہے۔ زخمیوں میں 35 سالہ امت کمار اور 25 سالہ پلو و جھا شامل ہیں۔ تینوں چائے پتی کی تجارت کرتے ہیں۔
زخمیوں کو پورنیہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائیور پک اپ وین چھوڑکر موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع اہل خانہ کو دے دی گئی ہے۔