امریکہ میں حالیہ اختتام پذیر ہوئے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہار گئے ہیں۔ وہاں اسی ماہ اقتدار کی منتقلی ہونی ہے۔
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے واشنگٹن میں رونما ہوئے پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اقتدار کی منتقلی پرامن طریقے سے ہونا لازمی ہے۔
امریکہ میں حالیہ اختتام پذیر ہوئے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہار گئے ہیں۔ وہاں اسی ماہ اقتدار کی منتقلی ہونی ہے۔ اقتدار میں تبدیلی سے قبل بدھ کے روز واشنگٹن میں رونما ہوئے پر تشدد واقعات میں ایک خاتون کی موت ہوگئی ہے، جبکہ پولیس کے ساتھ جھڑپ میں کئی مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔
امریکہ میں ہزاروں کی تعداد میں ٹرمپ کے حامیوں نے سینیٹ کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی اور نعرے بازی کرتے ہوئے کئی علاقوں میں داخل ہو کر قبضہ بھی کیا۔
مسٹر مودی نے واشنگٹن میں رونما ہوئے پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’واشنگٹن ڈی سی میں رونما ہوئے پرتشدد واقعات کی خبروں سے وہ دکھی ہوئے ہیں۔ اقتدار کی منتقلی پرامن طریقے سے ہونا ضروری ہے۔ اس طرح کے مظاہروں کے ذریعے جمہوری عمل کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا‘‘۔