50 سالہ خاتون کے ساتھ درندگی معاملے میں پولیس نے دو ملزمین کو رات میں ہی گرفتار کرلیا ہے، جبکہ فرار ملزم مندر کے مہنت کو پوری سرگرمی سے پولیس تلاش کررہی ہے۔
بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں کے اگھوتی علاقے میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری و قتل معاملے میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ایک کو پوری سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔ اس معاملے میں لاپرواہی برتنے کے پاداش میں تھانہ انچارج کو معطل کردیا گیا ہے۔
سینئر سپرنٹدنٹ آف پولیس سنکلپ شرما نے بتایا کہ اگھوتی علاقے میں ایک 50 سالہ خاتون کی مشتبہ حالت میں موت کے ضمن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں ابتدائی جانچ میں لاپرواہی برتنے کے پاداش میں تھانہ انچارج کو معطل کردیا گیا۔
مسٹر شرما نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون کے پیر میں فرکچر اور پرائیویٹ پارٹ میں چوٹ کے نشان پائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دو ملزمین وید رام اور جسپال کو رات میں ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ فرار ملزم مندر کے مہنت کو گرفتار کرنے کے لئے چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں بہت جلد ہی مندر کے مہنت کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔