مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے کہا کہ کسی بھی فرد کے لئے نہ صرف اندراج کے لئے بلکہ ٹیکہ لگانے کے وقت بھی فوٹو شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازمی ہے۔ فوٹو شناختی کارڈ نہ رکھنے کی صورت میں یہ معلوم نہیں ہوگا کہ مذکورہ شخص کو ہی ٹیکہ لگایا جانا ہے۔
نئی دہلی: کورونا وائرس کووڈ ۔ 19 کے ذریعہ ٹیکے لگائے جانے والے فرد کے لئے لازمی ہے کہ وہ اپنا فوٹو شناختی کارڈ ویکسی نیشن کی مخصوص جگہ پر لائیں اور اگر وہ کسی وجہ سے اسے لے جانا بھول جاتے ہیں تو انہیں کورونا ویکسین کا ٹیکہ نہیں لگایا جائے گا۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے کہا کہ کسی بھی فرد کے لئے نہ صرف اندراج کے لئے بلکہ ٹیکہ لگانے کے وقت بھی فوٹو شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازمی ہے۔ فوٹو شناختی کارڈ نہ رکھنے کی صورت میں یہ معلوم نہیں ہوگا کہ مذکورہ شخص کو ہی ٹیکہ لگایا جانا ہے۔
اس کے علاوہ ہر اس شخص کے لئے اندراج بھی لازمی ہے جو ویکسین لینا چاہتا ہے۔ اندراج کے بعد ہی انہیں ویکسینیشن کے لئے مقرر کردہ جگہ اور وقت کے بارے میں اطلاع فراہم کی جائیں گی۔
رجسٹریشن کے لئے ضروری دستاویزات
رجسٹریشن کے لئے آدھار کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، ووٹر شناختی کارڈ، پین کارڈ، پاسپورٹ، جاب کارڈ یا پنشن کیلئے دستاویزات درست ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت لیبر، ایم جی این آر ای جی اے کارڈ، ایم پی، ایم ایل اے یا ایم ایل سی کے ذریعہ جاری کردہ سرکاری شناختی کارڈ، بینک یا پوسٹ آفس کے ذریعہ جاری کردہ پاس بک، مرکزی یا ریاستی حکومت یا پبلک لمیٹڈ کمپنی کے ذریعہ جاری کردہ شناختی کارڈ درست دستاویزات ہیں۔ یہ تمام دستاویزات تبھی درست ہوں گی جب ان میں متعلقہ شخص کی تصویر ہوگی۔
وزارت نے بتایا کہ آن لائن رجسٹریشن کے بعد مستحقین کو رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کے ذریعہ ویکسی نیشن کے مقام اور وقت کے بارے میں اطلاع فراہم کی جائیں گی۔
کورونا ویکسین کی مکمل خوراک کے بعد مستفید ہونے والے افراد کو رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایس ایم ایس بھیج کر مطلع کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کیو آر کوڈ پر مبنی سرٹیفکیٹ بھی موبائل نمبر پر بھیجا جائے گا۔
مزید پڑھیں: