اکھلیش یادو نے کہا کہ جب میری حکومت ریاست میں تشکینل پائے گی ہر کسی کو مفت میں ویکسین فراہم کی جائے گی۔ ہم بی جی پی کی ویکسین نہیں لے سکتے۔
لکھنؤ: اترپردیش کی یوگی حکومت کے ذریعہ مکر سنکراتی سے کووڈ ۔ ویکسین کا ٹیکہ لگانے کی تیاریاں زوروں پر ہیں تو دوسری طرف اب ویکسینیشن میں بھی سیاست در در آئی ہے اور اکھلیش یادو نے ‘بی جے پی کی ویکسین’ نہ لگوانے کا دعوی کیا ہے۔
اپنے ایک اچانک فیصلے میں ریاست کی مین اپوزیشن سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو کہا کہ وہ بی جے پی کی ویکسین کا ٹیکہ نہیں لگوائیں گے۔ مسٹر یادو نے کہا کہ ‘اس وقت میں کووڈ ویکسین کا ٹیکہ نہیں لگوا رہا۔ میں بی جے پی کی ویکسین پر کیسے اعتماد کرسکتا ہوں۔ جب میری حکومت ریاست میں تشکیل پائے گی ہر کسی کو مفت میں ویکسین فراہم کی جائے گی۔ ہم بی جی پی کی ویکسین نہیں لے سکتے۔
یوپی حکومت ہفتہ کو ریاستی راجدھانی کے لئے 6 اسپتالوں میں ویکسین کے لئے ڈرائی مہم کا انعقاد کررہی ہے۔ یہ مہم آئندہ منگل کو پوری ریاست میں منعقد کی جائے گی۔ تاہم آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں ویکسینیشن عمل کا آغاز ‘مکر سنکراتی’ کے موقع پر ہوسکتا ہے جو کہ 15 جنوری کو ہے۔