کسانوں کی جدوجہد کے درمیان 14 فروری کو چنڈی گڑھ میں اہم میٹنگ متوقع

کسانوں کے مسائل: مرکزی حکومت سے مذاکرات کا وقت 14...

ممبئی کے قبرستان میں کالے جادو کی جڑیں، سماج میں خوف و ہراس کی لہر

بہت سے سوالات، ایک سنسنی خیز واقعہ! ممبئی کے وڈالا...

منیش سسودیا کے بیٹے کی بیرون ملک تعلیم: بی جے پی کے سوالات

دہلی میں سیاسی ہلچل: سسودیا کے انکم ٹیکس اور...

راہل گاندھی کا آئین کی حفاظت کا عزم، موہن بھاگوت پر سخت تنقید

پٹنہ میں تحفظ آئین سیمینار میں راہل گاندھی کی...

کرناٹک قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکر نے کی خودکشی، سوسائڈ نوٹ بھی برآمد

کرناٹک قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکر ایس ایل دھرمے گوڑا کی لاش دیر رات ریل کی پٹری کے نزدیک پائی گئی۔

چک منگلور: کرناٹک میں ایک غیر متوقع واقعہ میں جنتا دل (سیکولر) کے سینئر لیڈر اور قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکر ایس ایل دھرمے گوڑا نے پیر کی رات خودکشی کرلی۔
وہ 65 برس کے تھے۔ ان کے کنبے میں اہلیہ اور دو بچے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسٹر گوڑا کل شام اپنی ذاتی کار سے سکھاریا پتنا واقع فارم ہاؤس سے گھر کے لئے نکلے تھے۔
راستے میں انہوں نے اپنے ڈرائیور سے کہا کہ وہ کسی سے بات کرنے جا رہے ہیں اور ان سے کچھ دیر رک جانے کے لئے کہا تھا۔ گھر نہ پہنچنے پر کنبے کے افراد اور اسٹاف نے ان کی تلاش شروع کی۔ دیر رات ان کی لاش ریل کی پٹری کے نزدیک پائی گئی۔ موقع سے ’سوسائڈ نوٹ‘ بھی برآمد ہوا ہے۔