جمعہ کے روز کرسمس کے موقع پر نیش ول میں دھماکہ ہوا تھا، جس سے 41 کاروبار متاثر ہوئے ہیں جن کو حکومت کی مدد کی ضرورت ہے۔
ماسکو: امریکی ریاست ٹینیسی کے گورنر بل لی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کرسمس کے موقع پر نیش ول میں ہونے والے دھماکے کے بعد ہنگامی حالات کا اعلان کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر لی نے ایک خط لکھا ’’میں صدر ٹرمپ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ نیش وِل میں ہونے والے دھماکے کے بعد ریاست ٹینیسی میں ایمرجنسی کا اعلان کریں‘‘۔ خط میں انہوں نے کہا کہ دھماکے کی وجہ سے 41 کاروبار متاثر ہوئے ہیں جن کو حکومت کی مدد کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جمعہ کے روز نیش ول میں دھماکہ ہوا تھا۔ ابتدائی طور پر اس دھماکے میں کسی کے مارے جانے کی کوئی خبر نہیں تھی۔ لیکن نیش ول کے پولیس چیف جان ڈریک نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ کسی انسان کے ہونے کا امکان ہے۔