راہل گاندھی نے براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ اب تک دنیا میں 23 لاکھ افراد کو کووڈ ویکسین کے قطرے پلائے جاچکے ہیں، ہندوستان میں کووڈ کے خلاف ویکسی نیشن کب شروع کی جائے گی؟
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک میں کووڈ وبا کو روکنے کے لئے ویکسینیشن مہم شروع ہوچکی ہے۔ اب تک لاکھوں افراد کو یہ ویکسین مل چکی ہے لیکن ہمارے یہاں اس بارے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے براہ راست سوال کیا کہ اب تک دنیا میں 23 لاکھ افراد کو کووڈ ویکسین کے قطرے پلائے جاچکے ہیں، لہذا وہ (مسٹر مودی) بتائیں کہ ہندوستان میں کووڈ کے خلاف ویکسی نیشن کب شروع کی جائے گی۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے مسٹر مودی سے سوال کیا ’’اب تک دنیا میں 23 لاکھ افراد کو کووڈ کے قطرے پلائےجا چکے ہیں۔ یہ عمل چین، امریکہ، برطانیہ، روس میں شروع ہوچکا ہے۔ مسٹر مودی مجھے بتائیں کہ ہندوستان کا نمبر کب آئے گا۔‘‘
23 lakh people in the world have already received Covid vaccinations.
China, US, UK, Russia have started…
India ka number kab ayegaa, Modi ji? pic.twitter.com/cSmT8laNfJ
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) December 23, 2020
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک گراف بھی پوسٹ کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چین میں اب تک زیادہ تر لوگوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ اس کے بعد امریکہ اور برطانیہ ہے اور چوتھے نمبر پر روس ہے۔