بیوی کے ترنمول میں شامل ہونے کے بعد سومترا خان کا طلاق دینے کا اعلان

بشنو پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سومترا خان نے روتے ہوئے کہا کہ سوجاتا منڈل نے جو قدم اٹھایا ہے ممکن ہے کہ ان کے لئے بہتر ہوگا مگر میرے تعلقات ان سےختم ہوگئے ہیں۔ میں جلد ہی ان کو طلاق کا نوٹس بھیجواؤں گا۔

کلکتہ: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی یوتھ ونگ کے صدر سومترا خان نے کہا کہ آج کا دن ان کے لئے مایوسی والا دن ہے۔ وہ اپنی اہلیہ سوجاتا منڈل خان کے اس قدم سے دکھی ہیں اور جب انہوں نے یہ قدم اٹھا لیا ہے تو میں نے سوجاتا منڈل کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران سومترا خان کی آنکھوں میں آنسو

بشنو پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سومترا خان نے روتے ہوئے کہا کہ سوجاتا نے جو کچھ قدم اٹھایا ہے ممکن ہے کہ ان کے لئے بہتر ہوگا مگر میرے تعلقات ان سےختم ہوگئے ہیں میں جلد ہی ان کو طلاق کا نوٹس بھیجواؤں گا۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں سوجاتا نے ہی سومترا خان کے انتخابی مہم کی پوری ذمہ داری اٹھائی تھی۔ انتخابی مہم کے دوران ترنمول کانگریس کے خلاف سخت بیانات بھی دئے تھے۔ سوجاتا بی جے پی میں بہت ہی زیادہ سرگرم تھیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے سوجاتا اور سومترا کے درمیان تعلقات بہتر نہیں تھے اور دونوں کے درمیان فاصلے بڑھ رہے تھے۔ اس درمیان سوجاتا نے بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سومترا خان بیوی سوجاتا کے اس قدم سے کافی مایوس

سومترا خان نے کہا کہ وہ سوجاتا کے اس قدم سے کافی مایوس ہیں۔ میں جلد ہی انہیں طلاق کا نوٹس بھیجوں گا۔ انہوں نے کہا ممکن ہے کہ سوجاتا کا قدم بہتر ہوگا مگر میرے تعلقات ان سے ختم ہوگئے۔ اگر آپ زندگی میں بڑی غلطی کرتے ہیں تو میں طلاق کا نوٹس بھیجتا ہوں آ، اس پر دستخط کریں۔

بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سومترا خان نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے ان کے گھر کو توڑنے کی کوشش کی ہے۔ سیاست کرتے وقت مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ میرے ہی گھر کی لکشمی کب چوری ہوگئی۔ دس سالوں سے میرا ان سے تعلق تھا۔ مگر آج ہم دونوں اس مقام پر آگئے ہیں۔ آج میں نے سوجاتا کو خان کے لقب سے رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔ براہ کرم آئندہ سے آپ اپنے نام کے ساتھ خان نہیں لگائیں گی۔ میں بی جے پی کے لئے کام کرتا رہوں گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سوجاتا کو سیکیورٹی ملنی چاہیے۔