دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

شہریت ترمیمی ایکٹ کے قوانین کی ترتیب میں تاخیر کا سبب کورونا وائرس کو بتاتے ہوئے امت شاہ این آر سی کے سوال پر خاموش

شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب ٹالتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے قوانین ابھی نہیں بنے ہیں۔

کلکتہ: مغربی بنگال کے دو روزہ دورے کے دوران ایک پریس کانفرنس میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب ٹالتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے قوانین ابھی نہیں بنے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے ہم نے اس جانب توجہ نہیں دی ہے اور اس وقت ملک اتنے بڑے مہم کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

امت شاہ این آر سی کے سوال پر خاموش

پریس کانفرنس کے دوران ایک نامہ نگار نے مرکزی وزیر داخلہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ آپ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی سے متعلق کورونا لوجی کی بات کرتے تھے مگر ایک سال بیت جانے کے باوجود شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ نہیں ہوا ہے اور این آر سی کا۔ اس سوال کے جواب پر امت شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے شہریت ترمیمی ایکٹ کے قوانین نہیں بنے ہیں۔ جب یہ قانون بن جائیں گے اور ملک کے حالات پرامن ہوجائیں گے تو شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کردیا جائے گا۔ تاہم امت شاہ نے این آر سی کے نفاذ سے متعلق کچھ بھی نہیں کہا۔

خیال رہے کہ بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگی نے اس سے قبل کہا تھا کہ بنگال میں جنوری سے شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کردیا جائے گا۔

بنگال کے دو وزہ دورے کے دوران امت شاہ شمالی 24 پرگنہ کے متوا برادری کے گڑھ کا دورہ کرنے والے تھے۔مگر ذارئع کے مطابق شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ میں تاخیر کی وجہ سے اس دورے کو رد کردیا گیا ہے۔
مغربی بنگال میں غیرقانونی دراندازی کے لئے ترنمول کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ جب تک مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کا اقتدار ہے اس وقت تک بنگلہ دیش سے دراندازی کا سلسلہ نہیں روکے گا۔ غیرقانونی دراندازی روکنے کے لئے بی جے پی کا اقتدار میں آنا ضروری ہے۔

غیر قانونی دراندازی کے لئے مرکزی حکومت ذمہ دار

ترنمول کانگریس دراندازی کے لئے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہراتی رہی ہے کہ سرحد کی حفاظت مرکزی فورسیس کی ہے۔ اس لئے اگر غیر قانونی دراندازی ہوتی ہے تو اس کے لئے بھی مرکزی حکومت ذمہ دار ہے۔

اس سے قبل شانتی نکتین میں روڈ شو کے بعد امت شاہ نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں متعدد روڈ شوز میں شرکت کی اور اس کا اہتمام کیا لیکن اس سے پہلے کبھی بھی اتنا بڑا روڈ شو نہیں دیکھا ہے۔ یہ روڈ شو ممتا بنرجی حکومت کے خلاف لوگوں کے غم و غصے کی عکاس ہے۔ یہ ہجوم نریندر مودی جی کے ترقیاتی ایجنڈے پر لوگوں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رابندر ناتھ ٹیگور کے سونار بنگلہ کا خواب پورا کیا جائے گا اور بنگال کی عظمت واپس دلائی جائے گی۔

امت شاہ نے باہری قرار دئیے جانے پر کہا کہ ممتا بنرجی اپنا دماغی توازن کھودی ہیں۔ انہیں ملک کی سالمیت اور اتحاد کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال اس طرح کی تنگ نظری کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔ کیا ممتا بنرجی کے زمانے میں اندرا گاندھی، راجیو گاندھی اور نرسمہا راؤ بنگال کا دورہ نہیں کرتے تھے۔