دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

سنبھل: بس – ٹینکر میں ٹکر، 8 کی موت، 36 سے زائد افراد زخمی

پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے کے گرام مانکپور کی مڑھیا کے نزدیک یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب علی گڑھ ڈیپو کی بس ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ آدھی بس پوری طرح سے تباہ ہوگئی جبکہ ٹینکر کے اگلے حصے کے پرخچے اڑ گئے۔

سنبھل: اترپردیش کے ضلع سنبھل کے دھناری علاقے میں بدھ کو گھنے کہرے کے درمیان آگرہ ۔ مرادآباد نیشنل ہائی وے پر روڈ ویز بس اور گیس ٹینکر میں ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں بس سوار آٹھ مسافروں کی موت ہوگئی، جبکہ 36 سے زیادہ افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تعزیت پیش کی۔ زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

آدھی بس پوری طرح سے تباہ

پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے کے گرام مانکپور کی مڑھیا کے نزدیک یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب علی گڑھ ڈیپو کی بس ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ آدھی بس پوری طرح سے تباہ ہوگئی جبکہ ٹینکر کے اگلے حصے کے پرخچے اڑ گئے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی) چکریش مشرا نے بتایا کہ ٹینکر گیس لے کر علی گڑھ کی طرف سے مرادآباد جارہا تھا جبکہ بس مرادآباد سے علی گڑھ جارہی تھی۔ مانکپور کی مڑھیا کے نزدیک ٹینکر نے گنا لدی ٹرالی سے سائڈ لیا۔ کہرا زیادہ گھنا تھا اور ڈرائیور نے اسپیڈ بڑھا کر اوورٹیک کیا۔ اسی وقت مرادآباد کی طرف سے علی گڑی جارہی سرکاری بس سے اس کی آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ سڑک حادثے کی اطلاع ملتے ہی کئی تھانوں کی فورس پہنچ چکی ہے وہیں محکمہ صحت نے ہائی وے کے اسپتالوں کو الرٹ کردیا ہے۔ ایمبولنس کے ذریعہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایس پی نے ابھی پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ وہیں ذرائع نے بتایا کہ موقع سے آٹھ لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ ابھی بھی مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ہے۔ راحت رسانی کا کام تیزی سے جاری ہے۔