ٹی آر پی گھوٹالے میں گرفتار ہونے والا 13 واں ملزم ریپبلک ٹی وی کے سی ای او وکاس خان چندانی کو 15دسمبر تک پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ممبئی پولیس نے ریپبلک ٹی وی سمیت کم از کم تین ٹیلی ویژن چینلز کے خلاف کاروائی کی تھی۔
ممبئی: ممبئی پولیس نے اتوار کے روز ٹی آر پی گھوٹالہ کیس کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں ریپبلک ٹی وی کے سی ای او وکاس خان چندانی کو گرفتار کیا ہے۔ بعد میں اسے تعطیل کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس نے اسے 15دسمبر تک پولیس تحویل میں دئیے جانے کا حکم جاری کیا۔
وکاس ٹی آر پی گھوٹالے میں گرفتار ہونے والا 13 واں ملزم ہے اس معاملے میں پولیس نے ریپبلک ٹی وی سمیت کم از کم تین ٹیلی ویژن چینلز کے خلاف کاروائی کی تھی۔
ریپبلک ٹی وی نے اس گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے سی او کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے تقریبا نصف شب تین بجے انکے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ چینل ریپبلک ٹی وی نے ایک آزاد نیوز تنظیم پر حملے روکنے کے لئے عدالتوں سے مداخلت کی قومی اپیل جاری کی ہے، جس میں ایک # ہیش ٹیگ، # فری ری پبلک ای سی او کے ساتھ ہے۔
چینل نے بتایا کہ وکاس کو گرفتاری سے قبل متعدد مرتبہ پولیس نے طلب کیا تھا اور تقریبا 100 گھنٹوں سے زائد اس سے تفتیش کی گئی۔ نیز اسکی گرفتاری سے بچنے کی درخواست قبل از گرفتاری کی سماعت ابھی سیشن عدالت میں التواء میں پڑی ہے۔ اس کے باوجود بھی انھیں گرفتار کرکے ممبئی پولیس حق کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔