سی پی آئی ایم کی ضلع سکریٹری سُمترا چوپڑا نے آج بتایا کہ جے پور میں بائیں بازو سمیت کئی ٹریڈ یونین، خاتون اور عوامی تنظیموں کی جانب سے کلیکٹریٹ پر مشترکہ طور پر مظاہرہ کیا جائے گا اور ضلع کلیکٹر جے پور کو صدر رام ناتھ کووند کے نام میمورنڈم سونپا جائے گا۔
جے پور: راجستھان میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ’مارکسسٹ‘ (سی پی آئی ایم) اور دیگر تنظیمیں ملک میں کسان تحریک کی حمایت اور مودی حکومت کی مخالفت میں پیر کے روز مشترکہ طور پر دھرنا – مظاہرہ کریں گے۔
سی پی آئی ایم کی ضلع سکریٹری سُمترا چوپڑا نے آج بتایا کہ جے پور میں بائیں بازو سمیت کئی ٹریڈ یونین، خاتون اور عوامی تنظیموں کی جانب سے کلیکٹریٹ پر مشترکہ طور پر مظاہرہ کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع کلیکٹر جے پور کو صدر رام ناتھ کووند کے نام میمورنڈم سونپا جائے گا اور مودی حکومت فوراً مزدور، کسان اور عوام مخالف کالے زرعی قوانین واپس لے۔
انہوں نے کہا کہ پیر کے روز صبح 11 بجے خاصہ کوٹھی چوراہے پر مظاہرین یکجا ہوں گے اور وہاں ریلی کی شکل میں کلیکٹریٹ پہنچیں گے جہاں ریلی ہوگی اور میمورنڈم سونپا جائے گا۔