بھارتیہ جنتا پارٹی نائب صدر رادھا موہن سنگھ کسانوں کے مسائل سے متعلق میڈیا نمائندوں کے ذریعہ پوچھے گئے سوالوں پر لاجواب ہوگئے اور کسانوں کے مسائل پر پوچھے گئے تلخ سوالوں کو نظر انداز کردیئے۔
جھانسی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے راشٹریہ نائب صدر اور ریاست کے انچارج رادھا موہن سنگھ کے ہفتہ کو اپنے دورے کے دوران کسانوں کے مسائل سے متعلق میڈیا نمائندوں کے ذریعہ پوچھے گئے چبھتے سوالوں پر لاجواب ہوگئے۔
نائب صدر نے یہاں سرکاری آڈیٹوریم میں ڈویژن انچارجوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ سے قبل میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران مرکز کی نریندر مودی حکومت کی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 100سال میں یہ پہلی بار دیکھنے کو ملا ہے کہ ملک کی عوام وزیر اعظم مودی کے ساتھ کھڑی ہے۔ بہار کے الیکشن، اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے ضمنی انتخابات اس بات کے ثبوت ہیں۔
لیکن میڈیا نمائندوں کے کسانوں کے مسائل پر پوچھے گئے تلخ سوالوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کارکنوں کی میٹنگ میں مشغول ہوگئے۔ اس میٹنگ میں وہ کارکنوں اور پارٹی کے لیڈروں سے کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے اور آنے والے انتخابات میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے بھی بات چیت کریں گے۔