بی جے پی کے کارکنوں نے نائب وزیر اعلیٰ سسودیا کی رہائش گاہ پر حملہ کیا: اے اے پی

 

بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں پر پولیس کی ملی بھگت سے ڈپٹی چیف منسٹر کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اے اے پی کے ترجمان آتشی مارلینا نے کہا کہ ایسا واقعہ دہلی کی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہے۔ کیا مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نائب وزیر اعلی کے اہل خانہ کو مروانا چاہتے ہیں؟

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں پر پولیس کی ملی بھگت سے ڈپٹی چیف منسٹر کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اے اے پی کے ترجمان آتشی مارلینا نے جمعرات کو بتایا "آج پولیس کی ملی بھگت سے نائب وزیر اعلی کے گھر پر حملہ کیا گیا ہے۔ ایسا واقعہ دہلی کی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کیا مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نائب وزیر اعلی کے اہل خانہ کو مروانا چاہتے ہیں۔ کیا بی جے پی دہلی اسمبلی انتخابات میں نقصان کا بدلہ لے رہی ہے؟

عام آدمی پارٹی کے رہنما سورو بھاردواج نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی کو نظربند کرنے کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ کی سرپرستی میں نائب وزیر اعلی کے گھر پر ان کی غیر موجودگی میں بی جے پی کے غنڈوں نے حملہ کیا۔ دہلی پولیس نے بی جے پی کے غنڈوں کی حملہ کرنے میں مدد کی ہے۔