ممبئی سمیت مہاراشٹر بھر میں بھارت بند کا مشترکہ اثر

نئی ممبئی واشی میں واقع ممبئی زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی (اے پی ایم سی) آج ان کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بند ہے جو مرکز کے نئے زرعی مارکیٹنگ کے قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

ممبئی: زرعی قانون کے خلاف آج اعلان کردہ کسان تنظیموں کا بھارت بند کا ممبئی سمیت مہاراشٹر میں ملا جلا اثر نظر آیا۔ حالانکہ کسان اور سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بھارت بند کے مطالبے میں شامل ہونے پر مجبور نہیں ہونا چاہئے۔

بند کا اثر شمالی ہند اور غیر بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں پڑ رہا ہے۔ شمالی ریاستوں خصوصا پنجاب، ہریانہ، اترپردیش اور دہلی کے لوگ کسانوں کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔

نئی ممبئی واشی میں واقع ممبئی زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی (اے پی ایم سی) آج ان کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بند ہے جو مرکز کے نئے زرعی مارکیٹنگ کے قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

متعدد سیاسی جماعتوں اور ٹریڈ یونینوں کے تعاون سے کسانوں کی یونینوں نے قوانین کو منسوخ کرنے کے اپنے مطالبے کی حمایت میں بھارت بند کا مطالبہ کیا ہے۔ واشی اے پی ایم سی ریاست میں 300 کے قریب اے پی ایم سی کی بڑی تنظیم ہے۔ پانچ ہول سیل مارکیٹوں میں روزانہ پچاس ہزار کے لگ بھگ کاروبار ہوتا ہے۔