مشرقی دلی کے شکر پور علاقے میں تصادم کے بعد پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے ہتھیار کے علاوہ دیگر مشتبہ سامان ضبط کیا گیا ہے۔ دو دہشت گرد پنجاب اور تین کشمیر کے ہیں۔
نئی دہلی: دلی پولیس کے اسپیشل سیل کی ٹیم نے یہاں تصادم کے بعد پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن میں دو پنجاب اور تین کشمیر کے ہیں۔
اسپیشل سیل کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ پیر کی صبح مشرقی دلی کے شکر پور علاقے میں تصادم کے بعد پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے ہتھیار کے علاوہ دیگر مشتبہ سامان ضبط کیا گیا ہے۔ دو دہشت گرد پنجاب اور تین کشمیر کے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار کئے گئے لوگ کس دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں، فی الحال اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس جانچ میں مصروف ہے۔
ایسا امکان ہے کہ دہشت گرد راجدھانی میں کسی بڑے حملے کی سازش کر رہے تھے لیکن وقت رہتے سبھی کو گرفتار کرکے پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔