برطانیہ میں کورونا وبا کے آغاز کے بعد سے ہی لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل نومبر میں پولیس نے لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کے دوران 190 مظاہرین کو گرفتار کیا تھا۔
لندن: عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پولیس نے ہفتے کے روز برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرے میں 60 مظاہرین کو گرفتار کیا۔
سینکڑوں افراد لندن کے وسطی علاقے میں سڑکوں پر احتجاج و مظاہرہ کیلئے جمع ہوئے اس دوران کچھ مظاہرین نے پولیس افسران کے ساتھ جھڑپیں بھی کیں۔
لندن پولیس کا کہنا تھا ’’پولیس اہلکاروں نے آج لندن میں گروپس میں جمع ہونے کے لئے 60 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاری مختلف جرائم کے لئے کی گئی ہیں جن میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کی خلاف ورزی بھی شامل ہے۔ گرفتار افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے اور ہم لوگوں سے اپنے گھروں کو واپس جانے کی اپیل کرتے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ برطانیہ میں کورونا وبا کے آغاز کے بعد سے ہی لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل نومبر میں پولیس نے لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کے دوران 190 مظاہرین کو گرفتار کیا تھا۔