کالج کے عہدیداروں نے طالبات سے آن لائن کلاسس میں شرکت کے لئے نصابی کتب حاصل کرنے کے مقصد سے کالج آنے کو کہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ کالج آنے والی طالبات وقفہ وقفہ سے بخار سے متاثر ہوگئیں اور 250 میں سے 75 طالبات کورونا سے مثبت پائی گئیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کورٹلہ میں 75طالبات کورونا سے متاثر پائی گئیں جس سے والدین اور عہدیداروں میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے۔ یہ واقعہ کورٹلہ سوشل ویلفیر ریزیڈنشل کالج میں پیش آیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کالج کے عہدیداروں نے طالبات سے خواہش کی کہ وہ آن لائن کلاسس میں شرکت کے لئے نصابی کتب حاصل کرنے کالج آئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کالج کو آنے والی طالبات وقفہ وقفہ سے بخار سے متاثر ہوگئیں اور 250 میں سے 75 طالبات کورونا سے مثبت پائی گئیں۔
عہدیداروں نے طالبات سے خواہش کی کہ وہ اقامتی ہاسٹل میں ہی رہیں۔ ان کے لئے تمام انتظامات کئے جائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ اساتذہ بھی اس سے متاثر ہوگئے ہیں۔